Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی ’نئے عالمی مالیاتی معاہدے‘ کی سربراہی کانفرنس میں شرکت

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی وفد نے پیرس میں ’نئے عالمی مالیاتی معاہدے‘ کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
نئے مالیاتی عالمی منشورسے متعلق ہونے والی سربراہ کانفرنس 23 جون کو بھی جاری رہے گی۔ 
کانفرنس کے شرکا ترقی پذیر ممالک میں غریب ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی بہترین تدابیر پر اتفاق رائے، بیالوجی تنوع کے تحفظ، غربت کے انسداد، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور عدم مساوات کے انسداد کے حوالے سے زیادہ جامع اور منصفانہ نئے عالمی نظام پر اتفاق رائے کے لیے مباحثہ کر رہے ہیں۔ 
سربراہ کانفرنس میں سعودی عرب سے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر خزانہ محمد الجدعان، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان  اور ولی عہد کے سیکریٹری ڈاکٹر بندر الرشید شریک ہیں۔ 
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو پیرس میں ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس کی میزبانی فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کر رہے ہیں۔

شیئر: