Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے مسلم ممالک میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری

صومالیہ میں 72 ہزار ضرورت مند اور خشک سالی متاثرہ افراد مستفید ہوئے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عیدالاضحی کے دوسرے دن یمن، صومالیہ اور سوڈان میں ضرورت مند افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
عرب نیوز کے مطابق یمن میں سعودی ایجنسی نے یمن میں عیدلاضحی 2023  پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر حضر موت گورنریٹ میں 291 اور ماریب گورنریٹ میں 200 بکروں کا گوشت تقسیم کیا ہے جس کا مقصد بے گھر، ضرورت مند اور خصوصی افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا ہے۔

 

صومالیہ میں شاہ سلمان مرکز نے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے تعاون سے قربانی کے گوشت کی تقسیم کےلیے اضحی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
عیدالاضحی کے دنوں میں تقسیم کیے گئے جانوروں کی کل تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی جس سے صومالی علاقوں میں 72 ہزار ضرورت مند، بے گھر اور خشک سالی متاثرہ افراد مستفید ہوئے۔
سوڈان میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ فوڈ پیکیج تقسیم کیے گئے جس سے سات ہزار 325 افراد مستفید ہوئے ہیں۔

شیئر: