منی میں جوس کے مزید 37 ملین اور روٹیوں کے 14.2 ملین پیکٹ پہنچائے گئے
منی میں جوس کے مزید 37 ملین اور روٹیوں کے 14.2 ملین پیکٹ پہنچائے گئے
جمعہ 30 جون 2023 20:58
17.2 ملین سے زیادہ پانی کی بوتلیں بھی منی پہنچائی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ’ عید الاضحی کے تیسرے روز لسی، جوس کے 37 ملین پیکٹ اور 14.2 ملین روٹیوں کے پیکٹ منی پہنچائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 6 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ خوراک پیکٹ بھی پہنچائے گئے‘۔
یاد رہے کہ تمام حجاج نے عید کا تیسرا دن منی میں گزارا۔ ان میں سے تقریبا 70 فیصد سورج غروب ہونے سے قبل منی سے رخصت ہوگئے جبکہ لگ بھگ 30 فیصد کل 13 ذی الحجہ کو منی کو خیر باد کہیں گے۔
وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ 17.2 ملین سے زیادہ پانی کی بوتلیں اور3 لاکھ 36 ہزار برف کی سلیاں بھی منی پہنچائی گئی ہیں‘۔
وزارت تجارت حج سیزن کے دوران حجاج کو کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں مہیا کرانے کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کرتی ہے۔
وزارت کے ماتحت انسپکٹرز کی ٹیمیں دکانوں اور تجارتی مراکز پر تفتیشی کارروائیوں کے دوران اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ اشیائے صرف وافر مقدار میں ہوں اور ان کی قیمتوں میں کوئی گڑبڑ نہ کی جائے۔