جڑے ہوئے شامی بچوں احسان اور بسام کا آپریشن جمعرات کو ہوگا
بچوں کو انقرہ سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض منتقل کیا گیا تھا( فوٹو: اخبار 24)
شام کے جڑے ہوئے بچوں احسان اور بسام کو علیحہد کرنے کےلیے پیچیدہ آپریشن جمعرات 6 جولائی 2023 کو ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق جڑے ہوئےشامی بچوں کو مئی 2023 کے دوران ترکیہ کے شہر انقرہ سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض منتقل کیا گیا تھا۔
وزارت نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دونوں بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لیا۔
شامی بچوں احسان اور بسام کے آپریشن کا حکم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا ہے۔
یہ آپریشن شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر نگرانی کیا جائے گا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ جو میڈیاکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ بھی ہیں ایک بیان میں کہا کہ ’آپریشن پانچ مراحل میں مکمل کیا جائے گا جو ساڑھے نو گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے‘۔
’آپریشن میں 26 کنسلٹنٹس، ماہرین، تکنکی، نرسنگ اور معاون عملہ شریک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’22 مئی کو ترکیہ سے آنے والے شامی بچوں کی عمر 32 ماہ اور ان کا وزن 19 کلو گرام ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’طبی ٹیم نے معائنہ مکمل کرلیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے پیٹ، جگر اور آنتوں سے جڑے ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ 32 برس کے دوران 23 برادر اور دوست ممالک کے 127 سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن کامیابی سے کیے گئے۔ مملکت نے اس حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام بنالیا ہے۔