ریئل سٹیٹ سیکٹر میں سعودیوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع
جمعرات 6 جولائی 2023 0:00
جنرل ریئل سٹیٹ اتھارٹی شعبے کے حوالے سے قانون سازی کرتی ہے(فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں نئے قوانین نے سعودی شہریوں کے لیے بارہ پیشوں کی ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں جنرل ریئل سٹیٹ اتھارٹی شعبے کے حوالے سے قانون سازی کرتی ہے۔
نئے قوانین کی بدولت ریئل سٹیٹ سسٹم سے متعلق بارہ پیشوں میں ملازمتیں سعودیوں کے لیے آسان ہوگئی ہیں۔
ریئل سٹیٹ سسٹم میں ریئل سٹیٹ بروکر، ریئل سٹیٹ رجسٹریشن، ریئل سٹیٹ یونٹ کی ملکیت اور چھانٹی شامل ہیں۔
ان میں سے ہر ایک شعبے میں باصلاحیت سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔