جدہ .... ریجنل ادارہ امور صحت نے العزیزیہ میں امراض زچہ و بچہ کا ہنگامی یونٹ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ سبق نیوز کے مطابق ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری اعلامےے میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ کے میٹرینٹی اسپتال کے ہنگامی نگہداشت کے شعبے کی اصلاح و مرمت کی جارہی ہے اس لئے علاقے میں رہنے والے مساعدیہ کے زچہ وبچہ یا شاہ عبدالعزیز اسپتال سے رجوع کر سکتے ہیں۔ العزیزیہ اسپتال میں اصلاح و مرمت کا کام جلد مکمل ہونے کے بعد شعبے کو مکمل طور پر کھول دیا جائیگا۔ امور صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے دیگر شعبے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔