Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار گاڑی پل سے گر گئی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
ریاض کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی صرف نیچے گرنے والی گاڑی کا ڈرائیورزخمی ہوا ۔
سبق نیوز کے مطابق حادثہ ریاض شہر کی مشرقی سمت کی رنگ روڈ پر پیش آیا۔ پل پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی جس کی وجہ سے وہ دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور پل سائیڈ کی کنکریٹ سے ٹکرانے کے بعد نیچے جاگری۔
حادثہ اگرچہ مصروف شاہراہ پر پیش آیا تھا تاہم جس وقت حادثہ ہوا پل کے نیچے گاڑیاں نہ ہونے کے برابر تھیں جبکہ گاڑی روڈ کے درمیان بنے ہوئے ڈیوائیڈر میں گری اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ پل سے نیچے گرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں گاڑی سے نکالا گیا جسے بعدازاں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں اورتیز رفتاری گریز کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

شیئر: