سعودی فالکن ایروبٹک ٹیم رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں شرکت کےلیے برطانیہ پہنچ گئی ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں سے ایک ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ 14 سے 16 جولائی تک گلوسٹر شائر کے رائل ایئر فورس ( آر اے ایف) فیئر فورڈ میں جاری رہے گا۔
فالکنز رائل سعودی ایئر فورس کی آفیشل ڈیموسٹریشن ٹیم اس ایونٹ میں ایئر بس 330 ایم آر ٹی ٹی ایس، پی اے ای سسٹم ہاکس اور لاک ہیڈ سی 130 یچ پر کولیس اڑائے گی۔
یہ ٹیٹو جو پہلی بار 1985 میں منعقد کیا گیا تھا اس میں دنیا بھر سے کلاسک طیاروں کے ساتھ سیکڑوں جدید فوجی طیارے شامل ہوں گے۔
اس سال کا ایونٹ سکائی ٹینکر 23 کے تھیم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے اور جدید فوجی ہوابازی میں فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
يُعد أكبر معرض جوي عسكري في العالم؛ فريق #الصقور_السعودية يصل المملكة المتحدة، للمشاركة بعروض جوية في المعرض العالمي «RIAT 2023». pic.twitter.com/uBxVx3Qzml
— وزارة الدفاع (@modgovksa) July 6, 2023
رائل ایئر فورس ٹیٹو کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ’ ہمارا مقصد 1923 میں اس کے آغاز سے فضا میں ایندھن بھرنے کی تاریخ کو ظاہر کرتا ہے جو کہ پچھلی صدی سے جدید طیارے کے ذریعے ہورہا ہے جسے ہم آج پوری دنیا کی خدمت کے طور پر دیکھتے ہیں۔