Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمنّا بھاٹیہ کے گانے پر ’واکا واکا‘: ’ماننا پڑے گا کہ اچھا سِنک ہوا‘

اداکارہ تمنا نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس ایڈٹ کی تعریف کی ہے (فائل فوٹو: سکرین گریب)
جنوبی انڈیا کی تامل انڈسٹری کی آنے والی فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی بدولت سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جہاں مداح تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ایک مداح نے اِس گانے ’کاوالا‘ پر گلوکارہ شکیرا کے 2010 میں ریلیز ہونے والے مشہور زمانہ گانے ’واکا واکا‘  کو ایڈٹ کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تمنا بھاٹیہ کی ڈانس ویڈیو پر واکا واکا کو لگایا گیا ہے۔

جہاں اِس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، وہیں اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس ایڈٹ کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ماننا پڑے گا کہ گانا اچھا سِنک ہوا ہے۔‘
اگر ’کاوالا‘ گانے کی ویڈیو کی بات کی جائے تو اِس میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رجنی کانت بھی جلوہ گر ہیں۔
دوسری جانب سنیچر کو تمنا بھاٹیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی اس گانے پر اپنے ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کی۔
فلموں کے ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ کے مطابق 10 اگست کو ریلیز ہونے والی اِس فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔
اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔

شیئر: