Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیکٹ چیک: کیا نیتا امبانی نے روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بگاٹی کار کا تحفہ دیا؟

انڈین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سوشل میڈیا پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے حوالے سے خبر گردش کر رہی ہے کہ نیتا امبانی نے روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر تحفے میں بگاٹی کار دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیتا امبانی روہت شرما کو بگاٹی کار کی چابیاں تحفے میں دے رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہینڈل بِگ ایڈمائرر نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ نیتا امبانی روہت شرما کو بگاٹی کار بطور تحفہ دے رہی ہیں۔
تاہم فیکٹ چیک کرنے کے بعد پتا چلا ہے کہ یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔
یہ تصاویر جعلی ہیں اور اِن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یعنی نیتا امبانی نے روہت شرما کو کوئی کار تحفے میں نہیں دی۔
اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان تصاویر میں روہت شرما کے ہاتھ جعلی معلوم ہوتے ہیں اور انہوں نے دونوں تصاویر میں دو مختلف شرٹس پہنی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ روہت شرما کی قیادت میں انڈین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

 

شیئر: