Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا میں خفیہ تہ خانے سے 18 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد 

سیکیورٹی حکام نے چار ملزمان کو حراست میں لیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ  انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ ’خفیہ تہ خانےسے 18 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ سعودی عرب کے امن و امان اوراس کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کرنے والے متحرک ہیں‘۔ 
سیکیورٹی اہلکاروں نے الجوف ریجن کے سکاکا شہر میں زرعی فارم کے اندر ایک خفیہ تہ خانے میں چھپائی گئی اٹھارہ لاکھ 82 ہزار 198 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے ایک کا تعلق یمن اور تین کا سعودی عرب سے ہے۔  
سیکیورٹی اہلکاروں نے چاروں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔ 

شیئر: