یہ وٹامن اے، سی، کے ون اور فولیٹ سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ اِس میں آئرن، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم جیسی معدنیات بھی ہوتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور
پالک میں اینٹی آکسیڈنٹ بڑی مقدار میں موجود ہیں جیسے کہ بیٹا کیروٹین، لوٹین، زیاگزن تھین اور کلوروفل وغیرہ۔ یہ مرکبات انسانی جسم کو آکسیڈیٹیو دباؤ سے بچاتے ہیں جس سے انسان دل کے امراض اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچا رہتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
پالک میں ایسے خاص عناصر پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاتے ہیں۔ اِن میں اینٹی آکسیڈنٹ، فائٹو کیمیکلز اور فائبر کثرت سے پائی جاتی ہے جس سے کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
دل کے لیے فائدہ مند
پالک کو باقاعدگی سے کھانے سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پالک میں نائٹریٹ سے بھرپور مواد ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے اور دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔ اس میں پوٹاشیئم اور میگنیشیئم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس سے بلڈ پریشر صحت کے مطابق رہتا ہے۔
بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتی ہے
پالک میں گلائیسیمک انڈیکس نہایت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ خون میں شوگر کو آہستہ آہستہ منتقل کرتی ہے، جس کے باعث خون میں شوگر کی مقدار یکدم زیادہ نہیں ہوتی۔ پالک میں میگنیشیئم اور فائبر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بلڈ شوگر قابو میں رہتی ہے۔
نظام انہظام درست رہتا ہے
پالک میں موجود فائبر صحت مند نظام انہظام کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے اور قبض ختم ہوتی ہے۔ پالک میں پانی کی زیادہ مقدار کے باعث ہاضمے کی نالی ہائیڈریٹڈ رہتی ہے۔
وزن قابو میں رہتا ہے
پالک کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔ پالک میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، فائبر زیادہ ہوتی ہے اور پانی کی مقدار کی وجہ سے بھوک پر قابو پایا جا سکتا ہے۔