Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئر فورس بیس نمائش میں سعودی طیاروں کا مظاہرہ

نمائش کا سلسلہ 16 جولائی تک رہے گا۔ (فوٹو سعودی منسٹری آف ڈیفنس ٹوئٹر)
سعودی طیاروں نے جمعے کو برطانیہ میں RIAT 2023  بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر افتتاحی تقریب میں سعودی طیاروں کی شرکت کی تصاویر جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی  ہواباز وں اور برطانوی ریڈ ایرو ٹیم نے 8 جولائی کو برطانیہ میں مشترکہ پروازوں کا پروگرام کیا تھا۔
سعودی فضائی ٹیم RIAT 2023   کی بین الاقوامی شاہی نمائش میں شرکت کے لیے برطانیہ  پہنچی ہوئی ہے۔
پروگرام کے مطابق آج سے  16 جولائی تک نمائش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سعودی فضائی ٹیم اپنے ہوابازوں اور تیکنیکی عملے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور سعودی فضائیہ کی روشن تصویر اجاگر کرنے کے لیے متعدد شوز میں حصہ لے گی۔ فضا میں  فیول بھرنے  کی استعداد کا مظاہرہ بھی کیا جائے  گا۔
بین الاقوامی شاہی نمائش ہر سال برٹش ایئرفورس بیس، فیئر فورڈ میں منعقد ہوتی ہے اس میں دنیا بھر سے فضائی کرتب کے شوقین شرکت کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: