Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی برطانیہ میں ہونے والی مشقوں میں شرکت

سعودی دستہ چھ ٹائیفون طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شریک ہے ( فوٹو: ٹوئٹر وزاررت دفاع)
سعودی فضائیہ منگل سے برطانیہ میں شروع ہونے والی فضائی مشقوں’ کوبرا واریئر 2023‘ میں دیگر چھ ممالک کے ساتھ  شرکت کررہی ہے۔
 سعودی کمانڈر عطاللہ بن حمید العطیمی نے کہا کہ ’سعودی فضائی دستہ چھ ٹائیفون طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شریک ہے۔ پائلٹ، تیکنیکی اور معاون عملہ بھی شرکت کر رہا ہے‘۔
سعودی وزارات دفاع نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ’ برطانیہ میں ہونے والی مشقو ں کا مقصد فضائیہ کی حربی استعداد بڑھانا اور مشقوں میں شریک ممالک کے افواج کے ساتھ تجربات کا تبادلہ ہے‘۔

شیئر: