Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری بیوی پر خاوند کی فائرنگ، بیٹے نے پولیس کو ثبوت دے دیا

شوہرنان نفقے کے کیس پر بیوی سے ناراض تھا۔ (فائل فوٹو)
قاہرہ کے التجمع الخامس محلے میں پرائیویٹ تیل کمپنی کے مصری ڈائریکٹر نے  بیوی پر فائرنگ  کردی۔ بیٹے نے واقعہ کا ثبوت موبائل میں محفوظ کرلیا۔
العربیہ نیٹ اور عاجل کے مطابق پرائیویٹ تیل کمپنی کا مصری ڈائریکٹر فیملی کورٹ کے سامنے نان نفقے کے بیوی کے کیس سے ناراض تھا۔
عدالت نے مکان کا فیصلہ بیوی کے حق میں دے دیا تھا۔ شوہر نے انتقامی کارروائی کے لیے گھر کا رخ کیا تو بیوی نے اسے گھر میں داخل ہونے سے روکا توجس پر اس نے طیش میں آکر گردن پر فائر کردیا۔ بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصری وزارت داخلہ نے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔ جس میں شوہر، بیوی پر فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔ اسی دوران ان کا بیٹا جو موبائل پر اپنی ماں سے رابطے میں تھا ماں کو ہدایت دے رہا تھا کہ وہ والد کے لیے دروازہ نہ کھولے اور انہیں گھر میں داخل نہ ہونے دے۔
اطلاعات کے مطابق  ابھی تک فائرنگ کرنے والا مفرور ہے اور محکمہ خفیہ کے اہلکار اس کی تلاش کررہے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: