لبنان میں نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی
لبنان میں نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی
جمعہ 7 جولائی 2023 23:30
فائرنگ کے تبادلے میں میں مبینہ حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ( فوٹو: روئٹرز)
لبنان میں جمعے کو نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ’یہ واقعہ لبنان کے مشرقی قصبے بر الیاس میں پیش آیا، اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی‘۔
بتایا گیا ہے کہ ’لبنانی فورسز اور مسلح شخص کے درمیان مزید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مبینہ حملہ آور زخمی ہوگیا‘۔
فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام شامی شہری تھے(فوٹو: روئٹرز)
ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’ فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام شامی شہری تھے۔ جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین مقیم ہیں جو بارہ سالہ خانہ جنگی کے دوران یہاں آگئے تھے‘۔
یاد رہے کہ لبنان میں دس لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں۔ اکتوبر 2019 میں لبنان کی اقتصادی صورتحال بگڑنے کے بعد سے شام مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اقتصادی صورتحال کی وجہ بدعنوانی اور بیڈ گورننس کو قرار دیا جارہا ہے۔
لبنان کی 60 لاکھ کی آباد ی میں سے تین چوتھائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔