پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں۔
پیر کو گال میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 91 رنز درکار ہیں۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ شان مسعود نے 39 اور عبد اللہ شفیق نے 19 رنز سکور کیے۔
مزید پڑھیں
-
گال ٹیسٹ میں چیلنج کے لیے تیار ہیں: بابر اعظمNode ID: 779846
-
برطانیہ کی پہلی انٹرنیشنل ’باحجاب کرکٹر‘ کی بچوں کے شو میں آمدNode ID: 780141
سری لنکا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے پربھات جےسوریا نے تین جبکہ رمیش مینڈس اور کاسُن راجیتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر پاکستان کی پہلی اننگز کی بات کی جائے تو اس میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا۔
سری لنکا کو پہلی کامیابی امام الحق کی وکٹ کی صورت میں ملی جب وہ ایک رن کے انفرادی سکور پر کاسُن راجیتھا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد اوپنر عبد اللہ شفیق اور شان مسعود کے درمیان مختصر شراکت دیکھنے میں آئی، تاہم ٹیم کے 47 رنز پر عبد اللہ شفیق پربھات جےسوریا کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
دوسری وکٹ گرنے کے بعد شان مسعود نے تیز کھیلنے کی کوشش کی، تاہم وہ 39 کے انفرادی سکور پر رمیش مینڈس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان بابر اعظم بھی پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور وہ بھی صرف 13 رنز پر جےسوریا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
Rain ends the day while Saud Shakeel and Agha Salman save it for Pakistan #SLvPAKhttps://t.co/q2j3h8lRtc pic.twitter.com/TjQ0cSbUOP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 17, 2023
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور سعود شکیل میں 28 رنز کی شراکت دیکھنے میں آئی جس کے بعد سرفراز احمد سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں پربھات جےسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبیلو آؤٹ ہوگئے۔
سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ کے لیے سعود شکیل اور آغا سلمان کی جانب سے 148 گیندوں پر 120 رنز کی شراکت دیکھنے میں آئی جس نے پاکستان کو میچ میں واپس لا کھڑا کیا۔
دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے متاثر ہوتا رہا جس کے بعد پیر کے روز میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔
اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے دن پہلی اننگز کو 242 رنز سے شروع کیا۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے سینچری بناتے ہوئے 122 رنز سکور کیے جس کے بعد پوری میزبان ٹیم 312 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دھننجایا ڈی سلوا کے علاوہ انجیلو میتھیوز نے 64 اور وکٹ کیپر بیٹر سدیرا سمارا وِکاراما نے 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد نے تین تین جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے خلاف آغا سلمان اور سعود شکیل کی شاندار شراکت پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ شائقین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل کرک کریٹک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جب آغا نے پچھلی مرتبہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا وہ گبھرائے ہوئے تھے اور جب وہ سری لنکا میں ڈھل گئے تو ٹور ختم ہو گیا تھا۔ اب کی بار وہ تیار ہیں اور انہیں سپن بولنگ کے خلاف بیٹنگ کرتے دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے۔ ہائی کوالٹی کی لڑائی جاری ہے۔‘
Agha was a nervous wreck when he toured SL last time and by the time he got used to being here, the tour was over.
This time he's ready. And it's so fun to watch him bat vs spin. High quality battle going on.
— CricCritic (@CricCritic2) July 17, 2023
نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تمام نظریں سعود شکیل اور آغا سلمان پر ہیں۔‘
All eyes on Saud Shakeel and Agha Salman.. pic.twitter.com/21Aonflbn1
— Nawaz (@Rnawaz31888) July 17, 2023
صحافی شاہد ہاشمی کہتے ہیں کہ ’سعود شکیل اور آغا سلمان شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں اور وہ بھی صورتحال کے مطابق۔ ضرور سینچریاں بنائیں اور پاکستان اچھی برتری دیں۔‘
Saud Shakeel and Agha Salman batting wonderfully and to the situation… must hit centuries and give Pakistan good lead #PAKvsSL
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) July 17, 2023
زین انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بیزبال یہ، بیز بال وہ، صرف ایک بال ہونی چاہیے اور وہ ہے شیک بال (یعنی سعود شکیل بال)۔‘
bazball this bazball that, there should be one ball and that is Shakeball
— زین انصاری (@izainansari) July 17, 2023