شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جنوبی افریقہ کے صدر کےلیے پیغام
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جنوبی افریقہ کے صدر کےلیے پیغام
پیر 17 جولائی 2023 18:31
ایوان شاہی کے مشیر نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو جنوبی افریقہ کے صدر کے نام زبانی پیغام بھیجا ہے۔
پیغام کا تعلق دونوں دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں سے ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کرکے پیغام پہنچایا ہے۔
باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
احمد قطان نے جنوبی افریقہ کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی دیے۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے سعودی قیادت، حکومت اورعوام کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام احمد قطان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے شاہی مشیر اور جنوبی افریقہ کے صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔