Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکریٹری جنرل کا نئی دہلی کی جامع مسجد میں خطبہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر انڈین نے جمعے کا خطبہ دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے انڈیا کے دورے کے موقع پر نئی دہلی میں علما، دانشوروں اور عام مسلمانوں کو اہم پیغام دیے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے کہا کہ ’اسلامی تمدن نے بنی نوع انساں کو شاندار اخلاق کا تحفہ دیا۔ سچائی ایمانداری، وفاداری، بردباری، عفوو درگزر، رواداری، خوش گفتاری سمیت تمام انسانیت نواز اخلاق کے بہترین نمونے بنی نوع انساں کو دیے‘۔ 
’ مسلمانوں کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اعلی اخلاق، جامع تصوراور حکمت و فراست کے ساتھ پرامن بقائے باہم کی روشن مثال قائم کریں‘۔ 
رابطہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’قرآن و سنت نے دنیا بھر کے انسانوں کو دین و دنیا کے حوالے سے انسانی مفادات کے حصول کی روشنی دی ہے۔ اسلامی تعلیمات عظیم مقاصد پر مشتمل ہیں جو محدود ایک زاویہ نظر سے نہیں بلکہ زندگی کو ہر پہلو سے دیکھنے کا درس دیتی ہیں‘۔ 
انہوں نے اسلامی روا داری، میانہ روی اور اعتدال پسندی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمارا مذہب ہر طرح کی انتہا پسندی اور ہر طرح کے تشدد کو وہ کسی بھی عنوان اور بہانے سے کیوں نہ ہومسترد کرتا ہے‘۔ 
رابطہ کے سیکریٹری جنرل نے نئی دہلی کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا اس کی درخواست جامع مسجد شاہجہانی کے امام کی طرف سے کی گئی تھی۔ 
یاد رہے کہ جامع مسجد کی چار سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر انڈین نے جمعے کا خطبہ دیا ہے۔ 

شیئر: