Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی انڈیا کے پانچ روزہ دروے پرہیں (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے دورہ انڈیا کے موقع پروزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم سکریٹریٹ میں ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی انڈیا کے پانچ روزہ دروے پرہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق ملاقات میں مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا جن میں انڈیا کے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے مذہب کے متنوع اصولوں پر بھی بات کی گئی۔ 
بعدازاں انڈین اسلامی ثقافتی مرکز کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اوران کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علما اورمفتیان کرام کے علاوہ مختلف الخیال افراد نے شرکت کی۔ 
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے رہنما اصولوں کو واضح کرتے ہوئے تہذیبی پیشرفت کی متعدد مثالیں پیش کیں جس میں مختلف تہذیبوں کے درمیان  افہام تفہیم اورامن کے قیام پرزوردیا گیا ہے۔ 
انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ ’انڈیا میں اسلامی عنصر کو اپنی قومی شناخت اورریاستی اداروں پر فخر ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مذہبی بیداری کو افہام وتفہیم اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنایا جائے‘۔ 
دریں اثنا  انڈیا کی قومی سلامتی کے مشیر نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ’ باہمی اختلافات سے نمٹنے کا واحد راستہ مشترکہ مفادات  کے تحت معاملات کے حل کےلیے مذاکرات کی راہ اختیار کی جائے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمارا ملک رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پرعمل کرنے کےلیے تیار ہے‘۔ 

شیئر: