Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندھار کے فوجی کیمپ پر حملہ،10اہلکار ہلاک

قندھار.. افغان صوبے قندھار میں فوجی بیس کیمپ پر حملے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آرمی کور 205 کے اچکزئی کیمپ پر حملہ کیا گیا۔کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی صوبے زابل میں طالبان کے حملوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ کابل میں گیسٹ ہاوس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک جرمن خاتون اور افغان گارڈ کو ہلاک کردیا تھا۔
 

 

شیئر: