مسلم دنیا جب نئے ہجری سال کا خیرمقدم کر رہی ہے۔ مسجد الحرام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے تقریبا 200 ماہرین کی ایک ٹیم نے یہ کام مکمل کیا۔
عرب نیوز اور الاخباریہ کے مطابق غلاف کعبہ کو باندھنے والے سنہری کڑوں کو ہٹانے، پرائے غلاف کی جگہ نئے غلاف کی تبدیلی کے عمل میں تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
طائف کے گلاب جو غلاف کعبہ کو معطر رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیںNode ID: 748766
نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال لاگت آئی ہے۔ اس میں 850 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوا ہے۔
سو سے زیادہ ہنر مند کاریگروں نے غلاف کے 55 ٹکڑوں کی تیاری پر کام کیا اور ہر ٹکڑے کی کڑھائی میں 60 سے 120 دن لگے۔
غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا۔
غلاف کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے معیار کی جانچنے کےلیے لیبارٹری موجود ہے۔
اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرکوں اورگاڑیوں سے مخصوص راستے سے جلوس کی شکل میں مسجد الحرام تک لایا گیا۔
غلاف کعبہ کومسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 15 افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی جن میں غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔
#صور | استبدال كسوة الكعبة المشرفة.#واس_عام pic.twitter.com/uDpzWjILEo
— واس العام (@SPAregions) July 18, 2023
واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔
گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد ہوگی۔
#فيديو_واس | الكعبة المشرفة ترتدي حلتها الجديدة.#واس_عام pic.twitter.com/Cmustg3x6u
— واس العام (@SPAregions) July 18, 2023