Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کو فیکٹری سے مسجد الحرام منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

فیکٹری کے شعبہ سلائی اورکڑھائی کے بعض ماہرین بھی ساتھ جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امورحرمین کے شعبہ نقل وحمل کی جانب سے غلاف کعبہ کو فیکٹری سے مسجد الحرام میں متقل کرنے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین کے لاجسٹک سروسز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کسوۃ کعبہ فیکٹری سے غلاف کو منتقل کرنے کےلیے مخصوص ٹرکوں اورگاڑیوں کے بیڑے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
غلاف کو فیکٹری سے مسجد الحرام میں منتقل کرنے کے لیے راستوں کا بھی تعین کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو روٹ کے بارے میں معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔
ذمہ دار کا مزید کہنا تھاکہ غلاف کعبہ کو جن ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا انہیں خصوصی طورپر تیار کیا گیا ہے۔ ٹرکوں کے اندرونی کیبن میں خصوصی کارپٹ لگائے گئے ہیں تاکہ آہنی کیبن کے کسی مقام سے غلاف کعبہ کا کوئی حصہ متاثر نہ ہو اورغلاف کو مکمل حفاظت کے ساتھ مسجد الحرام میں منتقل کردیا جائے۔
غلاف کعبہ کو فیکٹری سے منتقل کرنے کے لیے ٹرکوں اورگاڑیوں کے بیڑوں کو مکمل طورپرسینیٹائز کیا گیا ہے۔

غلاف کو مسجد الحرام  منتقل کرنے کے راستے کا تعین کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

بیڑے کے ساتھ آٹو موبائل ورکشاپ کا بھی انتظام کیا گیا ہےعلاوہ ازیں فیکٹری کی شعبہ سلائی  ، کڑھائی کے ماہرین کو بھی احتیاطی طورپر ساتھ رکھا گیا جن کے لیے خصوصی طورپر 2 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کی فیکٹری سے منتقلی کےلیے قائم کی جانے والی خصوصی کمیٹی کے ارکان بھی اس کانوائے میں شامل ہوں گے۔

شیئر: