پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ’پاکستان یوکرین کو کسی بھی قسم کے جنگی ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔‘
جمعرات کو یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’جب سے (یوکرین اور روس) کا تنازع شروع ہوا ہے ہم نے یوکرین کے ساتھ دفاعی سامان کی فراہمی کے کسی معاہدے پر کام نہیں کیا۔‘
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں ’اصولی مؤقف‘ اپنایا ہوا ہے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔‘
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یوکرین کو اسلحہٰ فراہم کرنے کی تردید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میڈیا میں یہ اطلاعات چل رہی تھیں کہ پاکستان یوکرین کو دفاعی سامان مہیا کر رہا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کی تصدیق کی۔
Since the war began, we have not concluded any agreement for defense supplies to Ukraine keeping in view our principled, consistent and non-partisan position – FM @BBhuttoZardari at a Joint Press Stakeout with FM of Ukraine @DmytroKuleba pic.twitter.com/bsv6MpCIvT
— PPP (@MediaCellPPP) July 20, 2023