عرعر : صحراءمیں شراب بیچنے والا گرفتار
عرعر.... مقامی شہری عرعر کے صحراءمیں خیمہ لگا کر شراب کشید اور فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔شمالی حدود ریجن میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر ادارے کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ انہیں رپورٹ ملی تھی کہ عرعر کے صحراءمیں ا یک مقامی شہری نے خیمہ نصب کررکھا ہے اور وہاں وہ شراب کشید کرکے فروخت کررہا ہے۔ شراب کے شائقین باقاعدہ سفر کرکے خیمے پہنچتے اور وہاں سے شراب خرید کر شوق پورا رکررہے تھے۔