Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیموں کی کفالت کیلئے مری میں ’’آغوش سینٹر‘‘ کی تعمیر شروع کردی، عبدالشکور

جدہ (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ سماجی رابطہ جدہ کے زیرِاہتمام مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور نے کہا ہے کہ مری میں جو آغوش سینٹر قائم ہو رہا ہے یہ آغوشوں کا آغوش ہے یعنی آغوش کی ماں ہے۔ہمارے پیشِ نظریہ ہے کہ پورے ملک کے اند ر چاہے وہ ہمارے اداروں میں ہو ںیا اس کے علاوہ ذہین،باصلاحیت اور اچھا پڑھنے والے یتیم بچے پرائمری کے بعدٹیسٹ کے ذریعہ میرٹ پر پورے ملک سے منتخب ہوں اورآغوش سینٹر میں کیڈٹ طرز پر ان کی تعلیم کا بندوبست انٹر میڈیٹ تک کریںتاکہ وہ میڈیکل ،انجینیئرنگ، سوشل سائنس اورگورنمنٹ کے مختلف محکموں میں جہاں تک وہ جا سکتے ہوں ان کے جانے کا بندوبست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 4.2ملین بچے مختلف وجوہ کی بنا پر یتیم ہیں ۔ الخدمت نے ان یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبوں کا پروگرام شروع کردیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مری آغوش سینٹر 54کنال پر مشتمل ہے اور تقریباً55 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے ۔ تعمیر کا کچھ کام ہوچکا ہے اور کچھ باقی ہے جسکی تکمیل کی تگ ودو میں ہم نکلے ہیں۔ انھوں نے بتایا کراچی میں بھی آغوش کیئر سینٹر گلشنِ معمار میں تعمیر ہورہا ہے۔ افتتاح جلد ہوگا۔ عبدالشکور نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا اوران کی فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ تلاوتِ قرآن کی سعادت پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری محمد آصف نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبول معروف نعت خواں احمد زبیر نے پیش کیا۔ سماجی رابطہ جدہ کے سرگرم رکن انجینیئر آصف محمودبٹ نے افتتاحی کلمات اداکئے۔ معروف سماجی شخصیت انجینیئر الطاف اعوان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدقہ اور یتیموں کی دیکھ بھال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں کمیونٹی کی سرگرم اور ممتازشخصیتوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حبیب الرحمن خان بورڈممبر الخدمت Mawakhatپروگرام ، سید ریاض حسین بخاری کنوینر پاکستان یکجہتی فورم ، تصور حسین چوہدری چیف آگنائزرپاکستان پیپلز پارٹی جدہ، فرخ بشیرآرگنائزر پاکستان تحریک انصاف جدہ، چوہدری انصر گھمن یوتھ ونگ، چوہدری اظہر ورائچ صدر پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) نوشیرواں خٹک صدرعوامی نیشنل پارٹی جدہ، رضوان رشید چوہدری دنیا نیوز چینل ، سماجی کارکن شیر افضل، شاہد انور، شاہد لطیف ،صحافی سید مسرت خلیل اور دیگر شامل تھے۔

شیئر: