Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ماحولیات کی نجران ریجن میں تفتیشی کارروائیاں

تفتیشی کارروائی کا مقصد قانون پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات ، پانی اورزراعت کی ریجنل ٹیموں نے نجران ریجن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرعی اجناس فروخت کرنے والی دکانوں کے 108 تفتیشی دورے کیے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات کی تفتیشی ٹیموں نے ریجن کی مختلف مارکیٹوں میں زرعی اجناس فروخت کرنے والی مارکیٹ میں قائم دکانوں کے دورے کیے۔
تفتیشی ٹیموں نے جن دکانوں کے دورے کیے ان میں کھجوراورپھل فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ مذبح خانے ، گوشت فروخت کرنے والی دکانیں اوردیگراجناس کا کاروبار کرنے والی مارکیٹیں شامل تھیں۔
تفتیش کا مقصد قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا تھا کہ دکاندار مقررہ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے غیرمعیاری اشیا مارکیٹ میں نہ لائیں۔

شیئر: