قطر نے خلیجی ممالک سے اپنے سفراء واپس نہیں بلائے، وزارت خارجہ
دوحہ:قطر نے سعودی عرب، کویت، بحرین، امارات اور مصر سے اپنے سفراءکو واپس نہیں بلایا۔قطری وزارت خارجہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی طرف سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا جبکہ قطری نیوز ایجنسی کی طرف سے ٹویٹر پر جو کچھ شائع ہورہاہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرکاری نیوز ایجنسی ہیک ہوگئی ہے۔