Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کو پیشے کی تبدیلی کی 300درخواستیں

  ریاض ...... وزارت محنت و سماجی فروغ ریاض شاخ نے اعلان کیا ہے کہ اسے پیشے کی تبدیلی کی 300سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ریاض محکمہ محنت ایک ماہ کے دوران 2ہزار سے زیادہ درخواستیں نمٹا رہا ہے۔ یہ درخواستیں آن لائن موصول ہوتی ہیں۔ غیر ملکی ملازمین کی زیر کفالت افراد کے نقل کفالہ کی ایک ہزار درخواستیں نمٹائی گئیں۔ وزارت میں رجوع کرنے والوں کی خدمت پر مامور ادارے کے ڈائریکٹر حسن السھلی نے بتایا کہ انہیں ماہ رجب کے دوران تنخواہیں بینکو ں میں بھجوانے کے حوالے سے 700درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزارت محنت تمام معاملات آن لائن نمٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

شیئر: