Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گرمی کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا، ماہرموسمیات

جمعرات کے روز سب سے زیادہ گرمی مکہ مکرمہ اورالاحسا میں ہوگی (فوٹو ، ٹوئٹر)
ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں گرمی کا زور ایک ماہ کے بعد کم ہونا شروع ہوگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے موسم غیرمعمولی طورپر خوشگوار تبدیلی آئے گی۔
الاخباریہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات عادل قازنلی نے مزید بتایا کہ مملکت کے پہاڑی علاقے خاص طورپر جنوب مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلہ دھار بارشوں کی توقع ہے۔
تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں مشکل صورتحال بھی پیش آسکتی ہے اس حوالے سے لوگوں کو چاہے کہ وہ احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے نشیبی مقامات سے دوررہیں ۔
دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات 27 جولائی کو سب سے زیادہ گرمی مکہ مکرمہ ، الاحسا ، حفر الباطن اورالدھنا میں ہو گی جہاں زیارہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔
ریاض ، شرورہ ، وادی الدوسر اورالخرج میں پارہ 46 ڈگری جبکہ رفحا اورینبع میں 45 ڈگری تک رہے گا۔ دمام اورمدینہ منورہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جدہ ، عرعر ، سکاکا اورالعلا میں 43 ڈگری تک ہوگا۔

شیئر: