سعودی عرب میں تبوک پولیس نے پبلک مقام پر ایک خاتون کو زدوکوب کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں بتایا کہ ’ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
امن عامہ نے کہا کہ ’خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔
وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پبلک مقام پر سعودی شہری ایک خاتون کو زدوکوب کررہا ہے۔