سعودی عرب میں دس محرم اہل جدہ کی زندگی کا یادگار دن ہے۔ اس دن ہی بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے پانی کا بحران حل کرنے اور ’العین العزیزیہ وقف‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران جدہ کے باشندے پانی کی قلت میں مبتلا تھے۔ ان دنوں سنگی کوئلوں کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔
جدہ کے تاجروں نے پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا تاکہ کنویں کھودنے اور پانی لانے کے لیے پیسے جمع کیے جا سکیں۔
في مثل هذا اليوم؛ العاشر من شهر #محرم لعام 1366 للهجرة تأسس #وقف_الملك_عبدالعزيز_للعين_العزيزية pic.twitter.com/nHBIqgaq25
— وقف الملك عبدالعزيز للعين العزيزية (@AinAzizia) July 28, 2023
شاہ عبدالعزیز نے پانی کی قلت کے حوالے سے اہل جدہ کی تکلیف کا سنتے ہی حکم دیا کہ ’اس حوالے سے جو عطیات جمع کیے گئے ہیں وہ واپس کردیے جائیں‘۔
بانی مملکت نے پانی کا بحران حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم جاری کیا۔
![](/sites/default/files/pictures/July/21/2023/28_water_3.jpg)