Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، قرآن کریم کی بے حرمتی پر مملکت کے موقف کا اعادہ

انتہاپسندانہ کارروائیوں کو روکنے کےلیے فوری اقدامات کے مطالبے کو دہرایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو اپنے سویڈن کے ہم منصب ٹو بیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر رابطے میں سعودی عرب کی طرف سے قرآن کی بے حرمتی کی تمام کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور سویڈن سے انتہاپسندانہ کارروائیوں کو روکنے کےلیے فوری اقدامات کے مطالبے کو دہرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’قرآن کے نسخوں کو بار بار جلائے جانے کے واقعات نفرت کو ہوا دینے، افراد اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی کوششوں کو محدود کررہے ہیں‘۔
اس موقع پر سویڈن کے وزیر خارجہ نے قرآن کو جلانے کے واقعات کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ’سویڈن، مذاہب اور ان کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی تمام کارروائیاں رکوانے کی کوشش کرے گا‘۔
انہوں نے اس بات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ’ ان کے ملک میں سویڈن کے آئین میں آزادی رائے اور اظہار رائے کے حوالے سے کھلا استحصال کیا گیا ہے‘۔
یاد رہے  کہ حالیہ ہفتوں کے دوران انتہا پسندوں کی جانب سے سویڈن اور ڈنمارک میں مسلم ممالک سفارتخانوں کے سامنے قرآن کے نسخوں کو جلایا گیا ہے۔

شیئر: