Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکل پر مصر سے مکہ آنے والے سیاح کو راستے میں کیا ملا؟

مصر سے تعلق رکھنے والا سیاح سائیکل پر 26 دن کا سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ قاھرہ سے سفر کا آغاز کیا اور 1700 کلو میٹر کی مسافت سائیکل پر طے کی۔
اخبار 24 کے مطابق مصری شہری محمد جو کہ پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہیں نے اپنے سفر کا آغاز مصر کی مغربی کمشنری سے کیا جہاں سے وہ قاھرہ پہنچے اور بحری جہاز میں اردن کی بندرگاہ العقبہ پر اترے۔
مصری سیاح کا کہنا تھا کہ اردن سے ہوتے ہوئے وہ تبوک آئے جہاں سے تیماء اور خیبر سے گزر کر مدینہ منورہ پہنچے۔ چند دن مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ الجموم کے لوگوں نے غیرمعمولی انداز میں دو دن تک ان کی میزبانی کی اس دوران جو بھی ملتا وہ نہایت احترام اور عزت سے پیش آتا۔ ہائی وے پر پیٹرولنگ پولیس پارٹی کی جانب سے بھی بہت زیادہ رہنمائی کی گئی۔
راستے میں پیش آنے والے خطرناک اور غیرمعمولی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مصری سیاح کا کہنا تھا کہ ’سفر کے آغاز میں ایک وقت ایسا آیا کہ رات کے وقت مجھے محسوس ہوا کہ سائیکل پر میرے علاوہ کوئی اور بھی بیٹھا ہے  جس کی وجہ سے میری رفتار کم ہو گئی۔‘
سیاح کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سائیکل پر ہی خلیجی ممالک کا سفر کروں گا جو تقریبا 4100 کلو میٹر کا سفر ہو گا۔

شیئر: