امارات کے صدر اور بحرین کے فرمانروا کی ابوظبی میں ملاقات
امارات کے صدر اور بحرین کے فرمانروا کی ابوظبی میں ملاقات
منگل 1 اگست 2023 22:13
بحرین اور امارات کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقا ت کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بحرین اور امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات، دونوں ملکوں کے عوام اور قائدین کے مستحکم تعلق کے حوالے سے بات چیت کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کی تعمیر و ترقی میں معاون اقدامات جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
شاہ بحرین نے شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر امارات کے صدر، آل نہیان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے امارات، اس کی قیادت اورعوام کی طرف سے گہرے برادرانہ تعلقات کے عکاس جذبات پر ممنونیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے اعلی عہدیدار اور حکمراں خاندان کی اہم شخصیات موجود تھیں۔