Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مذاکرات نے یوکرین پر بین الاقوامی اتفاق رائے مستحکم کی: چین

بین الاقوامی مذاکرات میں اقوام متحدہ سمیت 40 ممالک کے سینئر حکام نے حصہ لیا۔ فوٹو عرب نیوز
چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں ہونے والے مذاکرات  نے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کو مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے خصوصی ایلچی برائے یوریشین امور لی ہوئی نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر تمام فریقوں کے ساتھ وسیع رابطہ کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گی اہے کہ لی ہوئی نے جدہ مذاکرات میں موجود تمام شرکاء کی آرا  اور تجاویز کو سنا اور بین الاقوامی اتفاق رائے کو مزید مستحکم کیا۔
گذشتہ روز اتوار کو ختم ہونے والے دو روزہ جدہ مذاکرات میں اقوام متحدہ سمیت تقریباً 40 ممالک کے سینئر حکام نے حصہ لیا ہے۔
امریکہ، چین اور انڈیا سمیت دیگر ممالک نے مذاکرات میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ کے پرامن خاتمے کے لیے کلیدی اصولوں پر سمجھوتہ کریں گے۔
جدہ مذاکرات کے شرکاء نے امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے بین الاقوامی مشاورت جاری رکھنے اور خیالات کے تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔
چین کے خصوصی ایلچی نے دو روزہ اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والی مثبت آراء اور تجاویز سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کا بھی اظہار کیا۔
 

شیئر: