Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم ، ایشیائی گروہ گرفتار 

گداگروں کے ساتھ ہمدردی اور انہیں بھیک دینے سے گریز کیا جائے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے گداگروں کے ایک ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے بیان میں خبردار کیا کہ’ گداگروں کے ساتھ ہمدردی اور انہیں بھیک دینے سے گریز کیا جائے۔ یہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے افسانے گھڑ لیتے ہیں‘۔
’گداگرعبادتگاہوں یا ہسپتال کے باہرکھڑے ہوتے ہیں۔ بازاروں اور سڑکوں میں بھی یہی کام کرتے ہیں‘۔ 
دبئی میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل جمال الجلاف نے کہا کہ’ دبئی پولیس ملکی اور بیرونی پارٹنرز کے تعاون سے گداگری کے انسداد کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے‘۔ 
 ’معاشرے میں یہ آگہی پیدا کی جارہی ہے کہ گداگروں سے ہمدردی نہ کی جائے۔ صدقہ خیرات اورعطیات کے لیے رجسٹرڈ اداروں سے رجوع کیا جائے‘۔ 
ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ  گداگروں کے حوالے سے دبئی پولیس ایپلی کیشنز اور ای کرائمز کی رپورٹ کے لیے مختص پلیٹ فارم  ’ای کرائم‘ کے ذریعے مطلع کیا جائے۔ 

شیئر: