Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، کوسٹاریکا انویسٹمنٹ فورم میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کوسٹا ریکا کے وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں (فوٹو: ایس پی اے)
جمہوریہ کوسٹا ریکا میں سعودی، کوسٹاریکا انویسٹمنٹ فورم میں سرمایہ کاری شراکت کا دائرہ وسیع کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
فورم میں کوسٹا ریکا کے صدر اور سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزرا ، سرکاری عہدیدار، پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز کی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انویسٹمنٹ فورم میں معیاری سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
 شرکا نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین اہم شعبوں میں معیاری منصوبے شروع کریں اور سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ماحول قائم کریں۔ 
انویسٹمنٹ فورم کے شرکا نے دونوں ملکوں کی پرائیویٹ کمپنیوں کے درمیان مضبوط شراکت کے لیے کوششیں جاری رکھنے، مشترکہ سرمای کاری کی حوصلہ افزائی اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ، وزیر تجارت خارجہ، وزیرٹرانسپورٹ و روزگار سے ملاقاتیں کیں۔ 
 باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کی تجاویز بھی زیر بحث آئی ہیں۔ 

شیئر: