Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا رونڈا کے صدر کے لیے پیغام

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روانڈا کے صدر کے نام منگل کو زبانی پیغام بھیجا ہے۔
یہ پیغام دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد بن عبد العزیز قطان نے کیگالی میں رونڈا کے صدر سے ملاقات میں پیغام پہنچایا۔
احمد قطان نے روانڈا کے صدر، حکومت اور عوام کے لیےسعودی قیادت کا خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
 اس موقع پر مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور روانڈا کے درمیان تعاون کے رشتوں اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے۔ 
روانڈا کے صدر نے اس موقع پر پہلی سعودی افریقی سربراہ  کانفرنس اور پانچویں افریقی عرب سربراہ کانفرنس کے مملکت میں انعقاد کا اپنے ملک کی طرف سے خیر مقدم کیا۔ 
علاوہ ازیں سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد بن عبدالعزیز قطان نے منگل کو روانڈا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں مملکت اور روانڈا کی باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر روانڈا میں سعودی سفیر جمال بن محمد مدنی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: