Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ایشیائی کو روند کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

ایشیائی باشندہ زیبرا کراسنگ سے ہٹ کرسڑک عبور کررہا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ایشیائی کو روند کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو واردات کے تین گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس آپریشن روم کو رپورٹ ملی تھی کہ انڈسٹریل سٹریٹ ٹو پر ڈرائیور ایک ایشیائی کو روند کر فرار ہوگیا ہے۔
 جائے وقوعہ پر پوچھ گچھ سے پتا چلا کہ حادثے کے وقت ایشیائی باشندہ زیبرا کراسنگ سے ہٹ کر راستہ عبور کررہا تھا۔
 پولیس نے واقعے کے تین گھنٹے اندر مفرور ڈرائیور کو سمارٹ کیمروں اور ٹریفک سسٹم کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ 
شارجہ پولیس نے پیدل چلنے والوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک عبور کرتے وقت زیبرا کراسنگ کی پابندی کریں اس کے  سوا کسی اور جگہ سے سڑک عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔  
شارجہ پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک حادثے کی صورت میں جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے گریز کریں۔ 

شیئر: