Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھفوف میں دس سالہ بچہ تالاب میں ڈوب گیا، نعش نکال لی گئی

تین بچے سیر کے لیےالھفوف کے جنوب میں تالاب پر گئے تھے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے الھفوف شہر کے جنوب میں واقع تالاب میں ڈوبنے والے دس سالہ بچے کی لاش نکال لی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’تین بچے سیر کے لیے الھفوف شہر کے جنوب میں سکان ملک عبداللہ کمپلیکس کے ماتحت تالاب پر گئے تھے‘۔
’تینوں بچے تالاب میں تیراکی کررہے تھے اور پانی میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران ایک بچہ ڈوب گیا‘۔
 شہری دفاع کےغوطہ خوروں کی ٹیم نے چار گھنٹے سے زیادہ تلاش کے بعد بچے کی لاش تالاب کی تہہ سے نکال لی۔ 
تالاب تین میٹر گہرا ہے۔ اس کی تہہ کی مٹی گدلی اور چکنی ہے وہاں گھاس بھی ہے۔ 

شیئر: