Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں بڑے پیمانے پر انجیر کی کاشت، تین ہزار سے زیادہ درخت

اس سال مملکت میں انجیر کی فصل 7 سے 8 ماہ تک رہے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کی زرخیز اراضی میں انجیر کی بڑے پیمانےکاشت کی جارہی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قصیم میں زرد، سبز، سیاہ اور ترک نسل کے انجیر کی کاشت بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔ یورپی ممالک میں رائج انجیر کی قسمیں بھی کاشت کی جارہی ہیں۔ 
قصیم ریجن میں انجیر کا فارم تین ہزار درختوں پر مشتمل ہے۔ 
زرعی فارم کے ایک کاشتکار محمد الحسن نے بتایا کہ ’یہاں پھلدار تین ہزار درخت ہیں۔ ان سے یومیہ 800 کارٹن پیداوار ہورہی ہے۔ ایک کارٹن میں دو کلو گرام انجیر ہوتے ہیں۔ اس سال انجیر کی فصل 7 سے 8 ماہ تک رہے گی‘۔ 
محمد الحسن نے بتایا کہ ’فارم میں سب سے زیادہ اچھے انجیر ’البروان الترکی‘ کے نام سے ہورہے ہیں۔ سپینی سیاہ انجیر کی کاشت بھی ہورہے ہے یہ مئی یا اگست کے بعد ہوتی ہے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ فارم روزانہ عصر کے بعد سے عشا کی اذان تک سیاحوں کے لیے کھولا جاتا ہے‘۔
’فارم سے انجیر کے پودے خواہش مند افراد کو dyi جاتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے یہاں انجیر کی شجر کاری کرسکیں‘۔ 

شیئر: