Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام

21 قیراط ایک گرام سونا 201.81 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 13 اگست کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 201.81 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 201.81 ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.64 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.42 اور18 قیراط 172.98 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,937.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,029.65 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,214.16 ریال اور ایک کلوگرام سونا 232,256.48 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: