Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی ،اسحاق ڈار

اسلام آباد ... وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سالانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5.28 فیصد رہی۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شرح نمو 5.28 فیصد کی سطح پر آئی ہے ۔ حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے جائزوں کے مطابق اقتصادی شرح نمو اب بھی کم ہے۔ انہوںنے بتایا کہ توانائی کی پیداوار میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ۔ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی۔ 10 سال بعد یہ ترقی حاصل کی ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مر تبہ ملکی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3.46 فیصد رہی۔ آئندہ بجٹ میں کسانوں کو کھاد، بجلی اور دیگر اشیا میں سبسڈی دی جائے گی۔

 

شیئر: