سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے منگل کو پیرا گوائے کے نومنتخب صدر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر جو پیرا گوائے کے سرکاری دورے پر ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے پیرا گوائے کے صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پیرا گوائے میں سعودی عرب کے نان ریزیڈنٹ سفیرحسین عسیری، پیرا گوائے کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے پیرا گوائے کے وزیر صنعت وتجارت سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔