ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس
’سعودی کابینہ نے انشورنس بورڈ کے قیام کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر سربراہی سعودی کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات کا جائزہ لیا اور متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔
سعودی کابینہ نے سفارش منظور کرتے ہوئے انشورنس بورڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح صحت ریسرچ قومی انسٹی ٹیوٹ کے قیام بھی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی کابینہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز ہونے پر کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
کابینہ مکہ مکرمہ میں منعقد اسلامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور نتائج پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔
وژن 2030 کی روح کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا اور اہداف کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کابینہ نے یمن میں صافر تیل بردار جہاز کو خالی کرانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔