Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے لانائی آئی لینڈ میں دو ولاز 156.98 ملین درہم میں فروخت

پہلے مرحلے میں انتہائی پر آسائش 13 ولاز کی تعمیر شامل ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارت دبئی میں غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے نے کہا ہے کہ ’تلال الغاف پروجیکٹ کے تحت لانائی آئی لینڈ کمپلیکس میں زیر تعمیر دو ولاز کا سودا 156.98 ملین درہم میں ہوا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق لانائی آئی لینڈ کمپلیکس ماجد الفطیم کمپنی تعمیر کررہی ہے۔ 
ایک ولا کی قیمت 91 ملین درہم ہے۔ یہ 25 ہزار مربع فٹ کے پلاٹ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 
دوسرے ولا کی قیمت 65.9 ملین درہم ہے اور یہ 24 ہزار مربع فٹ پر بنایا گیا ہے۔ 
ماجد الفطیم کمپنی نے اکتوبر 2022 میں تلال الغاف پروجیکٹ کے تحت لانائی آئی لینڈ کمپللیکس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں انتہائی پر آسائش 13 ولاز کی تعمیر شامل ہے۔ 

شیئر: