Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائیکلسٹ کی گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر سے ملاقات

ریاض ( ذکاءاللہ محسن) سعودی عرب بھر کا سائیکل پر چکر لگانے والا پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش ریاض پہنچ گیا۔ گورنر ریاض فیصل بن بندر سے ملاقات بھی کی۔تفصیلات کے مطابق محمد علی بخشں نے اپنے سفر کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا ۔اس دوران انہوں نے مکہ مکرمہ، جدہ،جازان، نجران، ابہا اور پھر الخرج پہنچے اور گزشتہ روز الخرج سے اعلی سعودی احکام کے ہمراہ ریاض کی جانب سائیکل پر گامزن ہوئے۔ ریاض کی حدود شروع ہوتے ہی ریاض کی انتظامیہ کی جانب سے محمد علی بخش کو خوش آمدید کہا گیا ۔ ان کا استقبال سلمان بن عبدالرحمان المسند نے کیا جھنوں نے انہیں رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔ محمد علی بخش کی ملاقات گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر سے ہوئی جھنوں نے محمد علی بخش کو تعریفی شیلڈ سے نوازتے ہوئے کہا کہ سعودی گورنمنٹ ہمیشہ آپکی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہ گی۔ آپ نے یمن کی جنگ کے حوالے سے اور امن کی کاوشوں کے حوالے سے جو سفر کیا ہے اس کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد علی بخش کا کہنا تھا کہ یہ میرے سفر کا آخری مرحلہ تھا ۔اس دوران سعودی عرب بھر سے لوگوں نے پیار سے نوازا۔ خلیجی ممالک کے سفر کے حوالے سے ان کا عید کے بعد سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا اور تمام خلیجی ممالک کا سفر کرکے یمن کے لوگوں کو سعودی عرب کی جانب سے محبتوں بھرا پیغام دیا جائے گا ۔اردو نیوز کی طرف سے جاری تعاون کو سراہتے ہوئے محمد علی بخش کا کہنا تھا کہ اردو نیوز نے جس طرح میرے سفر کے متعلقہ لوگوں کو آگاہ رکھا اس کے لئے وہ چیف ایڈیٹر طارق مشخص کا بے حد ممنون ہوں۔ اپنی کامیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میری ماں باپ کی دعاوں اور دوستوں کے تعاون سے ممکن ہو پایا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: