Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرخیز زمینیں اجاڑنے اور ریت کا دھندا کرنے والے 18 افراد گرفتار

گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔ (فوٹو عاجل)
ماحولیاتی سلامتی فورس نے مدینہ منورہ ریجن میں زرخیز زمینوں کو بنجر بنانے  اور ریت کا دھندا کرنے  والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں مختلف ممالک کے شہری ہیں۔ (فوٹو ماحولیاتی سلامتی فورس ٹوئٹر)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماحولیاتی فورس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے چھ کا تعلق یمن، 5 کا پاکستان، دو کا افغانستان، دو کا انڈیا اور تین کا سعودی عرب سے ہے۔
ماحولیاتی فورس نے توجہ دلائی کہ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: