کرکٹ اور بالی ووڈ کے سٹارز جب کبھی ایک ساتھ نظر آئے ہیں تو انہوں نے مداحوں کی توجہ ضرور حاصل کی ہے اور جب یہ دونوں سٹارز پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھتے ہوں تو سمجھ لیجیے کہ مداح بھی کسی نہ کسی طور پر ایسی ملاقات کا حصہ بن جاتے ہیں۔
ایک ایسی ہی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سٹار شاہد آفریدی اور بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان کی بلے بازی کے جارحانہ انداز نے ان کو دنیا بھر میں شہرت دلائی۔
بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹی اس وقت مقبولیت حاصل کرچکے تھے جب شاہد آفریدی نے عالمی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔ وہ بھی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیلیبریٹی کرکٹ لیگ میں ممبئی ہیروز ٹیم کے کپتان ہیں۔ کرکٹ سے ان کا لگائو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
مزید پڑھیں
Masha'Allah Sweet lala with Bollywood actor Sunil Shetty in Miami Florida ❤️@SAfridiOfficial @SunielVShetty #shahidafridi #sunielshetty #UsMaatersT10 pic.twitter.com/lnYhcwohve
— Usman Afridi (LALA ❤️) (@usmafridi10) August 17, 2023